منگل‬‮ ، 27 مئی‬‮‬‮ 2025 

مملکت کیساتھ چھیڑخانی، عالمی معیشت کی تباہی کا پیش خیمہ ہو گی،سعودی عرب نے امریکا و یورپ کو تنبیہ کردی، دھماکہ خیز اقدام کا اعلان

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی) سعودی عرب نے امریکا و یورپ کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہپوئے کہا ہے کہ اگر مملکت کو چھیڑا گیا تو عالمی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ جائے گی،مملکت پرکسی بھی پابندی کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، سعودی عرب کی معیشت عالمی اقتصادیات میں انتہائی اہم اور موثر مقام رکھتی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی پر امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے)نے ایک اعلی سرکاری عہدیدار کے حوالے بتایا کہ سعودی عرب غلط الزامات پر سیاسی دبا بڑھانے کے لیے اپنے خلاف معاشی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیوں کو مکمل مسترد کرتا ہے۔عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس قسم کا کوئی بھی اقدام کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، کیونکہ سعودی عرب کی معیشت عالمی اقتصادیات میں انتہائی اہم اور موثر مقام رکھتی ہے۔خیال رہے کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ سے وابستہ صحافی جمال خاشقجی سعودی عرب میں شاہی خاندان کی جانب سے اٹھائے جانے والے حالیہ اقدامات کے مخالف تھے اور اکثر ان پر تنقید کرتے تھے۔وہ 2 اکتوبر کو ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی عرب کے قونصل خانے گئے تھے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں جبکہ ترکی نے انہیں قتل کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔صحافی کی گمشدگی پر ترکی کے سخت ردعمل کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی صحافی کے سعودی قونصل خانے میں مبینہ قتل پر سخت ترین سزا کی دھمکی دی تھی، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر واشنگٹن نے ریاض کو اسلحے کی فروخت روکی تو یہ خود کو سزا دینے کے مترادف ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…