بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امارات،7پاکستانیوں کو بڑی سزاسنادی گئی، دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا ،ملزمان نے ایسی کیا حرکت کی تھی؟ افسوسناک انکشافات

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی)اماراتی عدالت نے کروڑوں درہم کی چوری میں ملوث 7پاکستانیوں کو تین تین برس قید کی سزاسنا دی،ملزمان نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا تھا ،عدالت نے ٹھوس شواہد کی بنا پر ملزمان کو قید کی سزا سنائی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اماراتی عدالت نے رقم ٹرانسفر کرنے والی گاڑی سے 1 کروڑ 40 لاکھ درہم چوری کرنے کے جرم سات پاکستانیوں کو تین تین برس قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت نے بینک کی رقم لے جانے والی بکتر بند گاڑی سے بھاری رقم چوری کرنے کا الزام ثابت ہونے پر تین ڈرائیوروں سمیت 7 افراد کو قید کی سزا سنا دی۔اماراتی میڈیا کا کہنا تھا کہ رقم ٹرانسفر کرنے والی کمپنی کے مینیجر نے بکتر بند گاڑی چلانے والے پاکستانی ڈرائیور سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنا موبائل دبئی کے علاقے الغریر میں لگی اے ٹی ایم مشین کے پاس ہی چھوڑ گیا تھا۔منی ٹرانسفر کرنے والی کمپنی کے مینیجر نے گاڑی کی لوکیشن پتہ کی اور موقع پر پہنچے تو گاڑی موجود تھی لیکن 37 سالہ ڈرائیور 30 اور 39 سالہ دو پاکستانی ساتھیوں کے ہمراہ کروڑوں درہم لے کر فرار ہوگیا تھا۔اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کمپنی مینیجر کی شکایت پر پولیس نے رواں برس جون میں کارروائی کرتے ہوئے تینوں پاکستانی شہریوں کو شارجہ سے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔مقامی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے چوری کی گئی 1 کروڑ 40 لاکھ درہم کی خطیر رقم کو منتقل کرنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے جرم مزید 4 پاکستانیوں کو حراست میں لیا تھا۔دبئی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے واردات کے دوران گاڑی میں لگے سیکورٹی کیمروں کے تار بھی کاٹ دئیے تھے تاکہ واردات کی ویڈیو نہ بن سکے۔اماراتی پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا تھا جس کے بعد عدالت نے ساتوں ملزمان کو تین تین برس قید کی سزا سنائی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…