کیا چین امریکہ کی جگہ لینا چاہتا ہے، چین نے ایسا دھماکہ خیزاعلان کر دیا کہ سب حیران رہ گئے

15  اکتوبر‬‮  2018

واشنگٹن (نیوز ڈیسک ) امریکہ میں تعینات چینی سفیرنے کہا ہے کہ چین کسی کے خلاف تجارتی جنگ نہیں چاہتا ، امریکہ ہی کو تجاررتی جنگ کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے، دنیا کی بیس فیصد آبادی والے ملک کی ترقی چوری سے نہیں ہو سکتی،چینی عوام کی محنت چین کی ترقی کی اصل وجہ ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکہ میں چین کے سفیر زوئی تھین کھائی نے ایک انٹرویو میں

تجارتی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تجارتی جنگ کا آغاز کرنے والے کا تعین کرنا بہت اہم ہے۔ چین کسی کے خلاف تجارتی جنگ نہیں چاہتا ، امریکہ ہی کو تجاررتی جنگ کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔دو طرفہ تجارت سے دونوں فریقین کو فوائد حاصل ہوئے ہیں ۔ چین اپنے مفادات کی حفاظت کے لیے جوابی اقدامات اختیار کرنے پر مجبور ہے اس سوال پر کہ کچھ امریکی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ چین کی ترقی دوسرے ممالک کی تکنیک چوری کرنے کے باعث ممکن ہوئی ہے، زوئی نے کہا کہ چینی عوام کی محنت چین کی ترقی کی اصل وجہ ہے۔یہ ایک عام فہم بات ہے کہ دنیا کی بیس فیصد آبادی والے ملک کی ترقی چوری سے نہیں ہو سکتی۔ امریکی فریق کو اپنے دعوے کا ثبوت پیش کرنا چاہیے۔بحر جنوبی چین میں دونوں ملکوں کی بحریہ کے جہازوں کے درمیان صف آرائی اور تائیوان کے لیے امریکہ کی طرف سے اسلحہ کی فروخت کا ذکر کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ مذکورہ صف آرائی چین کے دروازے پر ہی ہوئی،ایسا نہیں ہوا کہ چینی جنگی جہاز کیلیفورنیا کے ساحل پر پہنچے۔اس لیے کون غلط ہے اور کون درست ہے بالکل صاف عیاں ہے۔نامہ نگار نے پوچھا کہ کیا چین امریکہ کی جگہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے یا نہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ چینی حکومت کا مقصد اپنے عوام کے لیے خوشحالی لانا ہے نہ کہ کسی ملک کی حیثیت کو چیلنج کرنا ۔ہم امریکہ سمیت تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنے کو تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…