لندن (این این آئی)برطانیہ میں طوفانی ہواوں کے باعث برلندن کے ایئرپورٹ پر طیارے رن وے کے اوپر ہوا میں ہی جھولتے رہے جس کے بعد پائلٹس کو لینڈنگ منسوخ کرنا پڑی۔جہاز وں کے ڈولنے پر مسافر بیحد خوفزدہ ہوگئے تھے تاہم ماہر پائلٹ نے مہارت سے بحفاظت لینڈنگ کی اورطیارے کو خطرناک حادثے سے محفوظ رکھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
لینڈنگ منسوخ کرنے کے بعد پائلٹس 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کا دباؤ کم ہونے کا انتظار کرتے ہوئے طیارے فضاء میں ہی چکر لگاتے رہے اور ہوا کا دباؤ کم ہونے کے بعد بحفاظت لینڈنگ کی۔جہاز وں کے ڈولنے پر مسافر بیحد خوفزدہ ہوگئے تھے تاہم ماہر پائلٹ نے مہارت سے بحفاظت لینڈنگ کی اورطیارے کو خطرناک حادثے سے محفوظ رکھا۔