پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

خلائی مخلوق یا اڑن طشتری کا ظہور، چین میں رات گئے آسمان پر دکھائی دینے والے روشنی کے ہیولے نے شہریوں کو چونکا دیا ، حیرت انگیز انکشافات

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(آئی این پی)چین کی سر زمین عجیب الخلقت اشیا کا محور بنتی جا رہی ہے، آئے روز کسی نئی شے کو زمین یا آسمان پر دیکھا جاتا ہے، چین میں گذشتہ شب آسمان پر دکھائی دینے والے روشنی کے ہیولے نے شہریوں کو چونکا دیا اور یہ شور مچ گیا کہ آیا یہ خلائی مخلوق، اڑن طشتری ہے یا کوئی اور شے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کائنات میں دیگر مخلوقات بھی رہتی ہیں جنہیں خلائی مخلوق کہا جاتا ہے، اکثر و بیشتر دنیا کے کچھ ممالک میں ایسی چیزیں نظر فضا میں اڑتی ہوئی نظر آئیں ہیں جنہیں انسانوں نے اڑن طشتری تصور کرلیا۔ایسا ہی کچھ گذشتہ روز پڑوسی ملک چین کے شہر بیجنگ میں رات کے وقت ہوا جب آسمان پر نظر آنے والے روشنی کے ہیولے نے شہریوں کو حیرت مبتلا کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بیجنگ شہر میں دکھائی دینے والا روشنی کا ہیولا چین کے دیگر شہروں میں بھی نظر سے دیکھا گیا ہے، جس کے بعد چینی شہری پریشان ہیں کہ نظر آنے والا روشنی کا ہیولا خلائی، اڑن طشتری یا کوئی اور شہ ہے۔خلائی مخلوق حقیقت میں وجود رکھتے ہیں یا نہیں آئیے عالمی خلائی ادارے ناسا کے ایک سابق سائنسداں کیون کنتھ سے جانتے ہیں۔کیون کنتھ کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق نہ صرف موجود ہیں بلکہ کئی بار انسانوں کا ان سے سامنا بھی ہوچکا ہے، جس کے بے شمار ثبوت موجود ہیں لیکن حکومتوں نے اس بات کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔اپنے مضمون میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اس امکان کو تسلیم کرلینا چاہیئے کہ کچھ ایسے اجنبی اڑنے والے آبجیکٹس (آسان الفاظ میں اڑن طشتریاں)موجود ہیں جو ہمارے ایجاد کردہ ایئر کرافٹس سے کہیں بہتر ہیں۔پروفیسر نے کہا کہ خلائی مخلوق ایک حقیقت ہیں کیونکہ ہماری کائنات میں 300 ارب ستارے موجود ہیں، اور ان میں سے کچھ یقیناًایسے ہوں گے جہاں زندگی موجود ہوگی۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…