پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

جمال خاشقجی کے قتل کا الزام گمراہ کن،مشترکہ تحقیقات جاری ہیں، سعودی عرب

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب نے ترکی کے شہر استنبول میں سینئر صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی اور اس میں حکومت کے ملوث ہونے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز نے بعض ذرائع ابلاغ اور حکومتوں کی طرف سے خاشقجی کے معاملے میں سعودی عرب کو بدنام کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کی گم شدگی کے حوالے سے خود سعودی عرب

کو بھی تشویش ہے۔ خاشقجی کو دھوکے سے استنبول کے سفارت خانے میں بلانے، اسے اغواء کرنے اور اس کے بعد تشدد کر کے قتل کرنے کے تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ ان میں کوئی صداقت نہیں۔ سعودی عرب اپنے شہریوں کے تحفظ کی خواہاں ہے۔ خاشقجی کی گم شدگی کے حوالے سے جلد ہی حقائق سامنے لائے جائیں گی۔سعودی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ مملکت پر جمال خاشقجی کے قتل کا الزام عالمی سطح پر نفرت پھیلانے کی مذموم کوشش اور بین الاقوامی اصولوں، معاہدوں اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…