پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

قابض صیہونی فورسزکی نہتے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ،چھ شہید،112زخمی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 6 فلسطینی مظاہرین شہید اور112 زخمی ہوگئے، 85 فلسطینی بندوق کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ مشرقی غزہ میں سرحدی باڑ کے قریب فلسطینی ہفتہ وار

احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے کہ قابض فوج نے انہیں منشتر کرنے کے لیے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔ اسرائیلی فوج نے نہتے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں چھ فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق مشرقی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ میں ہونے والے تصادم میں 112 افراد زخمی ہوئے۔ 85 فلسطینی بندوق کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ مشرقی غزہ کی سرحدی باڑ پر قریبا 14 ہزار فلسطینی مظاہرین جمع ہوئے اور سرحد کی طرف مارچ شروع کیا۔صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ فلسطینی مظاہرین نے فوج پر دستی بموں سے حملے بھی کیے اور سرحدی باڑ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ قابض فوج کا کہنا تھا کہ غزہ کی سرحد کے قریب آنے والے فلسطینیوں پر گولیاں چلائیں گئی تاہم فلسطینیوں کے جانی نقصان کا صحیح اندازہ نہیں ہوسکا۔عینی شاہدین کا کہناتھا کہ اسرائیلی فوج کا دستی بموں سے نشانہ بنانے کا دعویٰ من گھڑت ہے۔ فلسطینی مظاہرین نہتے تھے اور وہ نعرے لگاتے سرحد پر احتجاج کر رہے تھے۔خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی پٹی کی سرحد پر جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران اب تک اسرائیلی فوج کے تشدد سے 200 سے زاید فلسطینی شہید اور 22 ہزار سے زاید زخمی ہو چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…