ابوجہ(انٹرنیشنل ڈیسک)افریقی ملک نائجیریا کے ایک نجی ملیشیا گروہ نے کم از کم آٹھ سو تینتیس بچوں کو رہا کر دیا۔ ان میں سے کئی بچوں سے بطور جنگجو کام لیا جا رہا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ا قوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے اسے انسانی حقوق کی کا کامیابی اور بچوں کی حفاظت قرار دیا ہے۔
سی جے ٹی ایف نامی اس عسکری گروہ نے ایک برس پہلے یہ معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنے مقاصد کے لیے بچوں کو استعمال نہیں کرے گا۔ یونیسیف کے مطابق مائیدوگوری نامی صرف ایک شہر میں پندرہ سو بچے اور بچیاں اس عسکری گروہ کے ساتھ وابستہ ہیں۔ یہ عسکری گروہ جہادی تنظیم بوکو حرام کے خلاف برسر پیکار ہے۔