کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک)ملائیشیا کی حکومت موت کی سزا ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ملائیشیا میں اس وقت 1200 سے زائد افراد سزائے موت پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ اس بِل کی منظوری کی صورت میں ان کی سزائے موت پر بھی عملدرآمد نہیں ہو گا۔مقامی میڈیا کے مطابق ملکی وزیر قانون لیو ووئی کیونگ نے کہا کہ
کابینہ نے موت کی سزا دئیے جانے کا عمل ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے اور اس حوالے سے قانونی بل پیرسے شروع ہونے والے پارلیمانی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ملائیشیا میں اس وقت 1200 سے زائد افراد سزائے موت پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔ اس بِل کی منظوری کی صورت میں ان کی سزائے موت پر بھی عملدرآمد نہیں ہو گا۔