پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

صنعاء ایک بڑے قید خانے میں تبدیل : عسکری پریڈیں اور جامعات پر دھاوا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کا دارالحکومت صنعاء حوثی ملیشیا کے سائے تلے ایک بڑے سے جیل خانے کا منظر پیش کر رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ بات یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الاریانی نے حوثی ملیشیا کی جانب سے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں کریک ڈاؤن اور شہریوں کو دہشت زدہ کرنے کی کارروائیوں کی سخت مذمّت کی۔

جو چھ اکتوبر کو الجیاع کی انقلابی تحریک کے آغاز کے بعد سے اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہیں۔ یمنی وزیر نے اپنی ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر صنعاء میں حوثی ملیشیا کی عسکری پریڈوں کی تصاویر پوسٹ کیں۔الاریانی کے مطابق حوثی ملیشیا صنعاء کی سڑکوں پر روزانہ عسکری پریڈوں کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ جامعہ صنعاء کی کلّیات اور گرلز ہاسٹل پر دھاوا اور جامعہ صنعاء کے طلبہ و طالبات اور سوشل میڈیا کارکنان کی گرفتاری ، ان سب کارستانیوں کا مقصد شہریوں کے اندر دہشت اور خوف پھیلانا اور انہیں بھوکا اور مفلس بنانے کی پالیسیوں کی لپیٹ میں لینا ہے۔ معمر الاریانی کا کہنا تھا کہ حوثی ملیشیا نے صنعاء کو ایک بڑے قید خانے میں تبدیل کر دیا ۔ یمنی شہریوں کے سیاسی ، اقتصادی اور سماجی حقوق غصب کر لیے ہیں۔ لْوٹ مار سے شہریوں کے منہ کا نوالہ تک چھین لیا۔ حوثی باغیوں نے یمنیوں کو بد ترین کریک ڈاؤن اور دہشت گردی کا نشانہ بنا کر باور کرایا کہ وہ القاعدہ اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں سے کسی طور بھی مختلف نہیں ہے۔یمنی وزیر اطلاعات نے حوثی ملیشیا کی اِن دہشت گردانہ کارروائیوں پر عالمی برادری کی خاموشی پر حیرت کا اظہار کیا ،جنہوں نے انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین اور تمام انسانی اور اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔معمر الاریانی نے سلامتی کونسل، یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اور انسانی حقوق سے متعلقہ تمام بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ مذکورہ کارستانیوں کی بھرپور مذمت کریں۔ ساتھ ہی حوثی ملیشیا پر دباؤ ڈالیں تا کہ وہ اپنی جیلوں میں موجود ہزاروں قیدیوں کو رہا کرے۔ اس کے علاوہ الجیاع کی انقلابی تحریک میں شریک درجنوں مغوی مردوں اور عورتوں کے انجام سے آگاہ کرے اور انہیں جلد از جلد آزاد کرے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…