پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ایرانی و قطری اسپیکرز کی پارلیمانی کانفرنس میں ملاقات،ایک دوسرے کی مدح وتحسین!

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک )ایشیائی پارلیمانی کانفرنس کے موقع پر قطری پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ان کے ایرانی ہم منصب نے تفصیلی ملاقات کی ہے ۔ دونوں رہ نماؤں نے گرم جوشی کے ساتھ ایک دوسرے کا استقبال کیا اور دونوں طرف سے ایک دوسرے کی خوب تحسین اور مدح سرائی کی گئی۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق تہران میں منعقدہ تیسری ایشیائی پارلیمانی کانفرنس میں قطرکی مجلس شوریٰ کے چیئرمین احمد بن عبداللہ ال محمود اور ان کے ایرانی ہم منصب علی لاری جانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علی لاری جانی نے قطری اسپیکر پارلیمنٹ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت ذہین اور دانا انسان ہیں۔ پورا خطہ آپ کی دانش مندی کا معترف ہے۔ ایران میں آپ کو بے پناہ عزت واحترام کیساتھ دیکھا جاتا ہے۔ایرانی اسپیکر نے خطے میں قطر کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ دوحہ نے خطے مسائل کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔دہشت گردی کی معاونت پر چار عرب ممالک کی طرف سے قطر کے بائیکاٹ کے تناظر میں بات کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے کہا کہ انہوں نے آپ کے ملک کے خلاف کئی انتقامی اقدامات کیے مگر ان اقدامات کا قطر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وہ اس لیے کہ آپ نے اسے حکمت کے ساتھ نمٹایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں اقوام بیدار ہیں۔ ہرایک آزاد زندگی گذرانا چاہتا ہے۔ دنیا میں اجارہ داری کو کوئی قبول نہیں کرتا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…