اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بیلجیم میں ایرانی سفارت کار اور اس کے تین ساتھیوں پر فرد جرم عائد

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)یورپی ملک بیلجیم کی ایک عدالت نے ایرانی سفارت کار اسداللہ اسدی اور اس کے تین ایجنٹوں پر دہشت گردانہ قتل کی کوشش اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے الزام میں فرد جرم عاید کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیلجیم کے فیڈرل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ایک کیس کی تحقیقات کرنے والے جج نے ایرانی سفارت کار اسداللہ اسدی

اور اس کیدو ساتھیوں امیر اور نسیمہ جو آپس میں میاں بیوی ہیں اور ایک تیسرے شخص میرھاد پر فرد جرم عاید کی ہے۔بیلجین پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ اسداللہ اسدی کے پاس ایرانی شہریت ہے اور وہ آسٹریا میں ایرانی سفارت کار رہ چکا ہے۔اسے جرمن، فرانسیسی اور بیلجیم کے انٹیلی جنس اداروں کی مشترکہ کوششوں سے گذشتہ جون میں حراست میں لیا گیا تھا۔ اس پر پیرس کے قریب ویلینبٹ شہر میں ایرانی اپوزیشن کے ایک اجلاس پر حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔بیلجیم حکام نے 30 جون 2018ء کو برسلز سے دومیاں بیوی کو ایک مرسڈیز کار سے 500 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ خواتین کے سنگھار بکس کے اندر سے دھماکہ خیز آلہ بھی برآمد کیا گیا۔ اسداللہ اسدی اس وقت جرمنی میں تھا اور اس نے فوری طورپر لکسمبرگ سے آسٹریا جانے کی کوشش کی مگر جرمن پولیس نے اسے حراست میں لے لیا تھا۔دہشت گردی کے الزام کا سامنا کرنے والے دونوں میاں بیوی ایرانی نڑاد بیلجین شہری ہیں۔ انہیں ایرانی انٹیلی جنس اداروں نے فرانس میں اپوزیشن کے ایک اجلاس پر دہشت گردانہ حملہ کرنے کے لیے اپنے ساتھ شامل کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…