جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے بالی اور جاوا میں 6 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے سے جاوا کے مشرقی علاقے میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز بالی کے سمندر میں 40 کلو میٹر مشرق میں تھاتاہم زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ انڈونیشیا میں گزشتہ ماہ 7.5 شدت کے زلزلے میں 2 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔