پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

اقوا م متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی مستعفی،ٹرمپ نے استعفیٰ منظورکرلیا

datetime 10  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی مستعفی ہوگئی ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔نکی ہیلی ٹرمپ انتظامیہ کے اہم ترین افراد میں شامل تھیں۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ انھوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیوں کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق نکی ہیلی نے گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات میں مستعفی ہونے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔نکی ہیلی نے 27 جنوری 2017 کو اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب کا عہدہ سنبھالا تھا۔وہ اقوام متحدہ کی سخت ناقد رہیں۔

اور اسے امریکہ اور اسرائیل سے متعلق متعصب قرار دیتی رہیں۔ انھوں نے اقوام متحدہ کی فنڈنگ میں امریکی تعاون میں نمایاں کمی کی اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر تنقید کرکے امریکہ کو اس سے باہر نکال لیا تھا۔بھارتی نڑاد سکھ خاندان سے تعلق رکھنے والے نمراتا نکی ہیلی اس سے قبل جنوبی کیرولائنا کی گورنر تھیں۔ 2012 میں ری پبلکن صدارتی امیدوار مٹ رومنی نے انھیں اپنے ساتھ نائب صدر کی امیدوار بنانے کے بارے میں سوچا تھا، لیکن نکی ہیلی نے باقاعدہ پیشکش سے پہلے ہی معذرت کرلی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…