جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

غزہ پٹی کے خلاف فوجی آپریشن کی تیاری کر رہے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اپنی حکومت کے ارکان کو آگاہ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ پٹی کے خلاف عسکری آپریشن کی تیاری کر رہی ہے جو وہاں کے حالات بہتر نہ ہونے کی صورت میں شروع کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق

نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کو اس امر سے آگاہ کر دیا کہ اگر غزہ پٹی کی صورت حال بہتر نہ ہوئی تو اسرائیل وہاں ایک فوجی آپریشن کے لیے تیاری کر رہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں شہریوں کی شورشیں کمزور پڑ گئیں تو یہ پسندیدہ امر ہے لیکن یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ ایسا ہو گا۔ لہذا ہم عسکری طور پر تیاری کر رہے ہیں اور یہ کوئی ہوائی بیان نہیں ہے۔مصر اور اقوام متحدہ اس بات کی کوششیں کر رہے ہیں کہ غزہ پٹی میں پانی، بجلی اور نکاسی آب کے بڑے منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے تا کہ کسی بھی ممکنہ انسانی بحران سے بچا جا سکے۔متعدد فلسطینی ، اسرائیلی اور بین الاقوامی رپورٹوں میں غزہ پٹی میں انسانی صورت حال کے بڑھتے ہوئے بگاڑ سے خبردار کیا جا چکا ہے۔فلسطینیوں اور کئی ممالک کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ غزہ پٹی پر 11 برس سے عائد اسرائیلی محاصرے کو ختم کیا جائے۔اس وقت سے اب تک اسرائیل غزہ پٹی پر 3 جنگیں مسلط کر چکا ہے۔ ان میں آخری جنگ 2014ء میں ہوئی اور اس کے سبب بڑی تباہی واقع ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…