جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

افغانستان،طالبان نے حملے تیز کر دئیے : انتخابات کے بائیکاٹ پر زور

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)افغانستان میں پارلیمانی انتخابات کے قریب آتے ہی طالبان نے حملے تیز کردئیے اور ساتھ افغان عوام پر زور دیا ہے کہ وہ پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان نے کہاکہ اماراتِ اسلامیہ اپنے تمام مجاہدین کو حکم دیتی ہے کہ وہ امریکا کی قیادت میں ملک بھر میں ہونے والے انتخابی عمل کی راہ میں رکاوٹیں ڈال کر اسے روکیں۔

افغانستان میں طالبان نے رواں ماہ ہونے والے انتخابات کوجعلی اورمکمل طور پر بوگس قرار دیتے ہوئے انتخابی عمل کے دوران حملوں کی دھمکی دی ۔ جاری کیے جانے والے ایک بیان میں طالبان قیادت نے اپنے جنگجووں کو انتخابی عمل انجام دینے والے سرکاری اہلکاروں اور سکیورٹی فورسزپر حملوں کا حکم دیا ہے۔طالبان نے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں اور عوام سے انتخابات کے بائیکاٹ کی بھی اپیل کی اور کہا کہ انتخابی عمل کا مقصد محض ان کٹھ پتلیوں کو قانونی جواز فراہم کرنا ہے جنہیں قابض قوتوں نے افغانستان پر مسلط کیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ جو لوگ سکیورٹی فراہم کرکے انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں نشانہ بنایا جانا چاہیے اور طالبان اس امریکی سازش کو روکنے اور ناکام بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔طالبان کی اس دھمکی کے بعد 20 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل اور دوران سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔انتخابات میں افغان پارلیمان کے ایوانِ زیریں وولیسی جرگہ کی 249 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جس کے لیے 418 خواتین سمیت ڈھائی ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔افغان حکومت کے مطابق پولنگ کے دن انتخابی عمل اور ووٹرز کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے 54 ہزار فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج نے بھی انتخابی عمل میں افغان حکام کی مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…