بیجنگ ( آئی این پی ) چین نے چین پاکستانی اقتصادی راہداری (سی پیک) میں کسی بھی تیسرے ملک کی شمولیت کو مثبت عنصر قرار دے دیا، سی پیک اور اس سے متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری اہم اقدام ہے ۔ پیر کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھا نگ نے معمول کی پر یس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے تحت سی پیک کی تعمیر و ترقی انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ چینی صدر کی جانب
سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کا اعلان کرنے کے بعد سے اب تک منصوبوں میں مشترکہ کاروبار ، مشترکہ تعمیر اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے ۔ تعمیر و ترقی کے میدان میں تعاون ہمیشہ سے کھلا ، شفاف اور جامع رہا ہے ۔دو نو ں مما لک کے مابین مشترکہ مشاورت سے اگر کوئی بھی ملک خطے کی رابطہ سازی اور تعمیر و ترقی کے لئے کوئی کردار ادا کر سکتا ہے تو یہ ایک مثبت عنصر ہے ۔