اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران اقتصادی طور پر چاروں شانے چِت ہو سکتا ہے، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،ایک ڈالر کتنے لاکھ ایرانی ریال کے برابر ہوگیا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران میں معاشیات کے 50 ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے ایرانی معیشت کے ڈھیر ہو جانے سے خبردار کیا ہے ور حکومت، پارلیمنٹ ، عدلیہ کے سربراہان سے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی نظام کی قیادت کو متنبہ کیا جائے کہ صورت حال ان کے تصور سے زیادہ خراب اور خطر ناک ہے۔ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ ماہرین معاشیات نے ایک کھلے خط میں باور کرایا کہ

مقامی کرنسی کی قدر میں شدید گراوٹ نے جو تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں ان کی نظیر گزشتہ 75 برسوں میں نہیں ملتی۔ ماہرین کا کہناتھا کہ غلط اقتصادی پالیسیوں کا نتیجہ دوسری جنگ عظیم کے بعد ملک میں افراطِ زر کی اعلی ترین شرح کی صورت میں سامنے آئے گا۔خط میں کہا گیا ہے کہ خطرے کی گھنٹی بجائی جا رہی ہے.. حالات تصور سے زیادہ خطرناک اور دشوار ہیں کیوں کہ چوتھی بار کرنسی کے قدر میں شدید کمی کے اثرات نے ہر چیز کو تباہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ماہرین کے مطابق کرنسی کے نرخوں میں گراوٹ کے مسئلے کے ساتھ غلط طریقے سے نمٹا گیا اور یہ افراطِ زر میں 60% سے زیادہ اضافے کا سبب بنا۔حالیہ چند ہفتوں کے دوران ایک بار پھر ایرانی ریال کے مقابل امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا۔ ایک ڈالر 1.2 اور 1.3 لاکھ ایرانی ریال سے بڑھ کر 2 لاکھ ریال تک پہنچ گیا۔ (ایک ریال 10 تومان کے برابر ہوتا ہے)۔اگرچہ حکومت کی جانب سے ایرانی ریال کی مسلسل گرتی ہوئی قدر پر روک لگانے کے لیے اقدامات کیے گئے تاہم اس کے باوجود قابل ذکر بہتری نہ آ سکی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق

اس وقت بھی ایک ڈالر 1.4 سے 1.5 لاکھ ایرانی ریال کے مساوی چل رہا ہے۔ماہرین معاشیات کی جانب افراطِ زر کی شرح میں اضافے اور ایرانی معیشت کے ڈھیر ہو جانے کے حوالے سے یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پارلیمنٹ میں بنیاد پرست ارکان وزراء کی اکثریت سے پوچھ گچھ اور ان پر عدم اعتماد ظاہر کر کے صدر حسن روحانی کی حکومت کو گھر بھیجنے کی دھمکی دے چکے ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…