بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک)چین نے تصدیق کی ہے کہ انٹرپول کے لاپتہ ہونے والے سربراہ مینگ ہونگ وائی اس کی حراست میں ہیں۔اس کا اینٹی کرپشن کا ادارہ ان سے قانون کی غیر معین خلاف ورزی کی تحقیقات کر رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے نیشنل سپرویڑن کمیشن جو کے بدعنوانی کے کیسسز کو دیکھتا ہے نے اپنی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ مینگ ہونگ وائی سے پوچھ گچھ
جاری ہے۔ادھر ایک بیان میں انٹرپول نے کہا کہ وہ اپنے سربراہ کی گمشدگی سے باخبر ہے۔ یہ معاملہ فرانس اور چین کے متعلقہ حکام کے درمیان ہے۔انٹرپول نے یہ بھی واضح کیا کہ اس کے روزمرہ معاملات ادارے کے جنرل سیکریٹری دیکھتے ہیں، نہ کہ صدر۔انٹرپول کسی شخص کی گرفتاری کے لیے ‘ریڈ نوٹس’ جاری کر سکتی ہے، تاہم اس کے پاس کسی ملک میں جا کر افراد کو گرفتار کرنے کا اختیار نہیں ہے۔