اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

عرب فوج کے فضائی حملے میں حوثی ملیشیا کا سینئر کمانڈر متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک )یمن میں عرب اتحاد ی افواج کے ایک فضائی حملے میں ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا ایک سینئر کمانڈر ہشام عبدالصمد الخالد اپنے 11ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا ہے۔عرب لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ کے مغربی ساحلی علاقے میں ہشام الخالد اور اس کے ساتھیوں کو اپنی بمباری میں نشانہ بنایا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے الحدیدہ گورنری میں واقع نظامت الدریہمی اور الحدیدہ شہر کے نواح میں بھی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں اور اجتماعات پر بمباری کی ہے۔میدانِ جنگ سے

ذرائع نے اطلاع دی کہ الحدیدہ شہر کے مشرق میں فضائی بمباری میں حوثی ملیشیا کی کمک کو نشانہ بنایا گیا اور اس کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ۔یمنی فوج عرب اتحادی افواج کی فضائی مدد سے الحدیدہ شہر کے باقی ماندہ علاقوں اور بندرگاہ کو حوثی باغیوں کے قبضے سے واگزار کرانے کے لیے فیصلہ کن اور ایک بھرپور حملے کی تیاری کررہی ہے۔اس کی مدد کے لیے اتحادی فوج میں شامل سوڈان کی مسلح افواج کا ایک تازہ دم برّی یونٹ بھی الحدیدہ کے نواح میں پہنچ گیا ہے ۔وہ جدید اسلحے اور فوجی سازوسامان سے لیس ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…