تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیل نے غزہ پٹی کے ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں کے فشنگ زون میں مزید کمی کر دی ہے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق سرائیل نے یہ قدم غزہ میں اسرائیلی سرحد پر ہونے والی جھڑپوں کے جواب میں اٹھایا ہے۔ اب غزہ کے ماہی گیر ساڑھے سولہ کی بجائے صرف گیارہ
کلومیٹر کے اندر اندر مچھلیاں پکڑ سکیں گے۔ 1990 کے اوسلو معاہدے کے مطابق غزہ کے ماہی گیروں کو تقریبا سینتیس کلومیٹر تک مچھلیاں پکڑنے کی اجازت دی گئی تھی۔ جمعے کے روز بھی غزہ سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے تین فلسطینی ہلاک اور تین سو چھہتر زخمی ہوئے تھے۔