اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت نے امریکی پابندیوں کی دھجیاں اُڑادیں،ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ کرنے کا فیصلہ کرلیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت امریکی پابندیوں کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے ایران سے تیل خریدنے پر تیار ہو گیا، بھارت نومبر میں 9ملین بیرل تیل ایران سے خریدے گا۔ تفصیلات کے مطابق دو بھارتی حکومتی ذرائع نے نام مخفی رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا ہے کہ نئی دہلی حکومت نومبر میں ایران سے نو ملین بیرل تیل خریدے گی۔

ان ذرائع نے ایسے اشارے بھی دیے ہیں کہ چار نومبر سے ایرانی تیل کی خرید پر لگنے والی امریکی پابندی کے باوجود بھارت اسلامی جمہوریہ سے خام تیل کی خرید کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایرانی آئل کارپوریشن نومبر میں چھ ملین بیرل خام تیل منگلور ریفائنری کو روانہ کرے گی جب کہ تین ملین بیرل تیل پیٹرو کیمیکل لمیٹڈ کو فراہم کیا جائے گا۔ دوسری جانب امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ امریکی صدر کی انتظامیہ بعض ممالک کو استثنی دینے پر غور بھی کر رہی ہے۔دریں اثناء ایران نے اسرائیلی صدر کی بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر ایران سے مخاصمت کا کھل کر اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے اسرائیلی صدر کے اس بیان کی شدید مذمت کی ہے، جس میں انہوں نے یورپی یونین کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ایران کی جارحانہ روش کو روکنے کے لیے امریکی پابندیوں میں شامل ہو جائے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست کے صدر نے ایک مرتبہ پھر ایران کے خلاف دشمنی اور نفرت کا اظہار کیا ہے اور یہ یقینی طور پر قابل مذمت ہیں۔ اسرائیل کے صدر رووین ریولِن نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل کے ساتھ ملاقات میں یورپی یونین کے ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے پر تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ایرانی عفریت کو بھوکا رکھنے کی ضرورت ہے نا کہ اس کو خوراک فراہم کی جائے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…