جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

یمن کے شہر تعز میں اتحادی فوج کی کارروائی ، 30 حوثی باغی ہلاک

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کی جنوب مشرقی گورنری تعز میں الراھدہ ڈائریکٹوریٹ میں یمن کی سرکاری فوج اور عرب اتحادی فوج نے ایران نواز حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 30 جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کے ملٹری ریجن 4 کے ترجمان کیپٹن محمد النقیب نے بتایا کہ رات گئے حوثی باغیوں پر کے ٹھکانوں پر کاری ضرب لگائی گئی۔ باغیوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے لیے جنگی طیاروں سے بھی بم باری

کی گئی۔ جنگی طیاروں کی مدد سے بیت حامیم اور پہاڑی چوٹیوں پر مورچہ زن باغیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ الشریجہ اور الراھدہ کو ملانے والی سڑک پر موجود باغیوں کے کئی ٹھکانے تباہ کیے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ حوثی ملیشیا الراھدہ شہر میں متمرکز اپنے جنگجوؤں کو مزید کمک فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ تاہم فضائی حملوں میں انہیں غیر معمولی جانی نقصان پہنچایا گیا ہے۔ بم باری سے درجنوں باغی جنگجو زخمی اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…