جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

بین الاقوامی پولیس انٹرپول کے سربراہ ہی لاپتہ ہو گئے :تلاش جاری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک)فرانسیسی پولیس نے انٹرپول کے بظاہر لاپتہ ہو جانے والے سربراہ مَینگ ہونگ وے کے بارے میں اپنی چھان بین شروع کر دی ہے۔ ہونگ وے کی اہلیہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ وہ ستمبر کے اواخر میں چین جانے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔غیرملکی خبررساںں اداریے کے مطابق خبر رساں ادارے روئٹرز کی جمعہ پانچ اکتوبر کو ملنے والی رپورٹوں

کے مطابق فرانسیسی پولیس نے اس بارے میں اپنی باقاعدہ تفتیش شروع کر دی ہے کہ بین الاقوامی پولیس تنظیم کے یہ سربراہ اس وقت کہاں اور کن حالات میں ہیں۔ فرانسیسی پولیس نے خود بھی اس تفتیشی عمل کے آغاز کی تصدیق کر دی ہے۔ ان کی اہلیہ نے فرانسیسی پولیس کو بتایا کہ وہ ستمبر کے اواخر میں چین گئے تھے، لیکن اس سفر پر روانگی کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں ملی۔اس بارے میں جب انٹرپول سے رابطہ کیاگیا تو انٹرنیشنل پولیس کی طرف سے بتایا گیاانٹرپول ان رپورٹوں سے باخبر ہے، جن میں اس کے سربراہ مَینگ ہونگ وے کی مبینہ گمشدگی کا ذکر کیا گیا ہے۔بعد ازاں انٹرپول کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ یہ معاملہ اب فرانس اور چین میں متعلقہ حکام کے دائرہ عمل میں آتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ مَینگ ہونگ وے کی مبینہ گمشدگی سے انٹرپول کی معمول کی کارکردگی اس لیے متاثر نہیں ہوئی کہ اس ادارے کے روزمرہ آپریشنز کی سربراہی اس کے صدر نہیں بلکہ سیکرٹری جنرل کرتے ہیں۔ انٹرپول کے موجودہ سیکرٹری جنرل جرمنی کے ڑْرگن شٹوک ہیں۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…