انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ ترک فوجیں شام میں انتخابات کے انعقاد سے پہلے شام سے واپس نہیں جائیں گی۔ انتخابات کے بعد ہی ترکی شامی علاقوں کو ان کے اصل مالکان کے حوالے کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں ایک فورم سے خطاب کرتے
ہوئے صدر ایردوآن کا کہنا تھا کہ انتخابات کے بعد ہی ترکی شامی علاقوں کو ان کے اصل مالکان کے حوالے کرے گا۔ گزشتہ ماہ صدر ایردوآن نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ مذاکرات میں شام میں حکومتی اور باغیوں کے زیر قبضہ خطوں کے مابین غیر عسکری علاقوں کے قیام پر اتفاق کیا تھا۔