تہران(نیوز ڈیسک) سعودی عرب کے شاہ سلمان پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد ایران نے سعودی عرب کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا، ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مستقل سعودیوں کی تذلیل کرتے رہتے ہیں کہ ہماری مدد کے بغیر سعودی حکومت دو ہفتوں
کے لیے بھی گزارا نہیں کر سکتی، کسی دوسرے ملک کو اپنے ملک کی سیکیورٹی دینے کا یہ نتیجہ ہوتا ہے، انہوں نے خطے کے تمام ممالک کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا اور عزم کا اظہار کیا کہ ایران تمام پڑوسیوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے تاکہ مل کر ہم ایک مضبوط خطے کی بنیاد رکھ سکیں اور خود پسندی کو ختم کر سکیں۔