لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن سے ایک کمسن بچی نے معصومانہ سوال کیا تو انہوں نے حاضر جوابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے انتہائی خوبصورت جواب دے ڈالا۔عرب ٹی و ی کے مطابق ڈچس آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کے چھ مہینے بعد عوامی مصروفیت میں دوبارہ مشغول ہو گئیں ۔شاہی خاندان کا کوئی بھی فرد جہاں جاتا ہے، میڈیا کے کیمرے ان پر نظر رکھنے کے لئے ساتھ چلتے ہیں۔انہوں نے گزشتہ روز بچوں کے اسکول کا دورہ کیا جہاں ان سے
ایک چھوٹی سی طالبا نے کیٹ سے انتہائی معصومانہ سوال کر ڈالا کہ آخر یہ لوگ آپ کی اتنی ساری تصویریں کیوں بنا رہے ہیں۔شہزادی کیٹ خوب اچھی طرح جانتی ہیں کہ کس موقع پر کیا بات کرنی ہے، انہوں نے حاضر جوابی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بڑے پیار سے بچی کو جواب دیا کہ یہ لوگ میری نہیں آپ کی تصویریں بنا رہے ہیں کیونکہ آپ بہت خاص ہو۔اسکول میں موجودننھے بچوں نے شہزادی کوپھول اور اپنی ہاتھوں سے بنائے ہوئے کارڈز پیش کئے جبکہ کیٹ نے چھوٹے بچوں سے خوب باتیں کیں۔