جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

گنگا کنارے عورت کا ریپ ، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دو ملزم گرفتار

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018 |

پٹنہ(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں دریائے گنگا کے کنارے ایک خاتون کے مبینہ ریپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ان دونوں افراد نے باری باری مذکورہ خاتون سے   زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنائی ۔اس خاتون کو اتوار کی صبح اس وقت ریپ کیا گیا جب وہ اشنان کیلئے دریائے گنگا میں موجود تھی۔پولیس نے بتایاکہ اس واقعے کی ویڈیو بنانے میں استعمال ہونے والا موبائل فون

برآمد کر لیا گیا ہے اور اسے فورینزک معائنےکیلئے لیباریٹری بھجوا دیا گیا ہے۔یہ واضح نہیں کہ حکام کو اس واقعے کے بارے میں کیسے معلوم ہوا اور پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں یہ واقعہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ہی آیا ہے۔مقامی طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون نے مقامی تھانے سے رابطے کی کوشش کی تھی لیکن اس کی دادرسی نہیں کی گئی۔رورل سپرٹینڈنٹ آف پولیس آنند کمار کا کہناتھا کہ خاتون نے یہ واقعہ چھپایا اور کسی کو اس بارے میں نہیں بتایا تھا۔ بات اس وقت کھلی جب منگل کو یہ ویڈیو وائرل ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…