بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے پان ،گٹکے اورنسوار کی خرید و فروخت پرپابندی لگا دی

datetime 3  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی حکومت نے انواع و اقسام کے تمباکو ، پان اور گٹکے کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ایف ڈی اے نے واضح کیا کہ شاہی فرمان کے بموجب سعودی معاشرے میں رائج ایسا کوئی بھی تمباکو جو سونگھنے اور چبانے میں استعمال کیا جاتا ہے اس کی خرید و فروخت روک دی گئی ہے۔ مملکت میں انہیں

السویکہ اور الشمہ کہا جاتا ہے۔ سعودی ایف ڈی اے کا کہنا تھا کہ السویکہ اور الشمہ تمباکو کی وہ قسمیں ہیں جو حقے یا سگریٹ میں استعمال نہیں کی جاتیں عام طور پر انہیں چبا کر استعمال کیا جاتا ہے۔ ا س قسم کا تمباکو مختلف ناموں خریدا اور بیچا جا رہا ہے۔تمباکو ، گٹکہ، حقہ البردقان، القرحہ، السفہ اور السعوط کے ناموں سے لین دین ہو رہا ہے۔ سعودی ایف ڈی اے نے انتباہ کیا کہ جو بھی شاہی فرمان کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔ سعودی ایف ڈی اے کو حال ہی میں تمباکو مصنوعات کے معائنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔ اسے یہ مہم بھی سپرد کی گئی تھی کہ تمباکو مصنوعات کی خصوصیات کی نشاندہی کرے اور ا س حوالے سے تکنیکی قاعدے ، ضابطے تیار کر کے عملدرآمد کیلئے جاری کردے۔ برصغیر کے لاکھوں لوگ مملکت میں بھی پان میں مختلف قسم کے تمباکو اور گٹکہ جات استعمال کر رہے ہیں۔ آئندہ انہیں تمباکو خریدنے اور فروخت کرنے کے سلسلے میں مذکورہ شاہی فرمان کی پابندی نہ کرنے پر سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…