بلیا(آئی این پی)بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع بلیا کے بنہاں گاوں میں مردہ بکری کے پیٹ سے انسان نما عجیب و غریب مخلوق برآمد ہوئی جو علاقے کے لوگوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ انسان نمابچے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔واضح ہوکہ بنہاں کیرہنے والے گوری شنکر رام کی بکری اتوار کی شام مرگئی تھی۔ جسیبھوپت پور کے ہری شنکر رام کے ہاتھوں فروخت کردیا جب وہ مردہ بکری کی کھال اتار رہا تھا توبکری کے پیٹ سے ایک
عجیب و غریب انسانی شکل سے مشابہ بچہ برآمد ہوا۔ پڑوسیوں اور رشتے داروں کواس واقعہ کی اطلاع دی۔ بعد ازاں یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل اور رات میں ہی اس عجیب و غریب مخلوق کو دیکھنے کیلئے گاوں والوں کا ہجوم لگ گیا۔رات گئے ہری شنکر نے اس بچے کو ٹوکری سے ڈھک کر رکھ دیا۔ صبح جب ٹوکری اٹھا کر دیکھا توبچہ غائب تھا ۔بچہ نما مخلوق کے غائب ہونے کی بات سن کر بنہاں گاوں کے لوگوں میں کافی خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔