واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک امریکا کے چین کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ نہیں آ رہا۔واضح رہے کہ بعض رپورٹوں کے مطابق رواں ماہ امریکی وزیر دفاع کا چین کا دورہ ممکنہ طور پر منسوخ ہو چکا ہے۔میٹس نیگذشتہ روز اپنے ہمراہ پیرس جانے والے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا کو صرف اتنا سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اس کمیونسٹ ریاست کے ساتھ اپنے تعلق کو کس طرح چلانا ہے۔اس سے قبل گذشتہ روز امریکی وزارت دفاع کے ذمّے داران نےبتایا تھا کہ میٹس نے بیجنگ اور
واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے سبب اپنا چین کا مقررہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔امریکا اور چین کے درمیان تعلقات میں بگاڑ تجارت اور کسٹم محصولات کے حوالے سے اختلافات میں اضافے کے ساتھ آیا۔امریکا کی جانب سے تائیوان کو عسکری ساز و سامان فروخت کرنے کے اعلان نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔اس کے علاوہ واشنگٹن نے اپنی بحریہ کے بعض یونٹوں کو چین کے جنوبی سمندر کی جانب بھیج دیا۔اس علاقے پر بیجنگ کا کنٹرول ہے۔ تاہم اس حوالے سے چین کے اپنے ایشیائی پڑوسی ممالک کے ساتھ اختلافات ہیں۔