بیروت(انٹرنیشنل ڈیسک)لبنان کے وزیر خارجہ جبران باسیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ایک نئی جارحیت کے جواز کی تلاش میں ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے جواب میں انہیں لبنان کی ایک سائٹ کا دورہ بھی کروایا جا سکتا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق
باسیل نے لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کی میزائل سائٹس کی موجودگی کے اسرائیلی الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس مسترد کیا ۔ لبنانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے جواب میں انہیں لبنان کی ایک سائٹ کا دورہ بھی کروایا جا سکتا ہے۔