تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)ایران کی حکومت کے ایک ترجمان نے کہاہے کہ ملک میں غیر قانونی شراب پینے سے کم سے کم 42 افراد ہلاک ہو گئے۔ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں پولیس نے ایک جوڑے کو مبینہ طور پر گھریلو شراب بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔غیرملکی خبررساں اداریے کے مطابق ایران کی وزارتِ صحت کے ترجمان عراج ہریچی کا کہنا تھاکہ آلودہ شراب پینے سے 16 افراد اندھے جبکہ 170 افراد کو ڈائلیسس کروانا پڑا۔واضح رہے کہ ایران میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران
پانچ صوبوں میں کم سے کم 460 افراد کو شراب نوشی کی وجہ سے ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔ایران میں شراب غیر قانونی ہے تاہم ملک میں بڑے پیمانے پر شراب کی خرید و فروخت کا کاروبار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ایران کے جنوبی شہر بندر عباس میں پولیس نے ایک جوڑے کو مبینہ طور پر گھریلو شراب بنانے کے جرم میں گرفتار کر لیا۔امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی کرنسی کی گرتی ہوئی قیمت کے باعث لوگ مہنگی غیر ملکی درآمدات کے مقابلے میں سستی اور گھریلو شراب کی جانب راغب ہو سکتے ہیں۔