جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

اسرائیل کے نسل پرستانہ قومیت کے قانون کے خلاف فلسطین میں عام ہڑتال

datetime 2  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس(انٹرنیشنل ڈیسک )اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی جانب سے رواں سال منظور کردہ نام نہاد یہودی قومیت کے قانون کے خلاف مقبوضہ مغربی کنارے اور اندرون فلسطین میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے موقع پرتعلیمی اور کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں پر ٹریک

نہ ہونے کے برابر تھی۔خیال رہے کہ اسرائیل نے چند ماہ قبل ایک نیا قانون منظور کیا تھا۔جس کے تحت صہیونی ریاست کو پوری دنیا کے یہودیوں کا قومی وطن قرار دیا گیا تھا۔ فلسطینی عوام اور عالمی سطح پر اسرائیل کے اس متنازع قانون کے خلاف سخت احتجاج کیا گیا، دریائے اردن کے مغربی کنارے ، شمالی اور جنوبی فلسطینی علاقوں میں بھی ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر سڑکوں پر ٹریفک نہ ہونے کے برابر تھی جب کہ کاروباری طبقے نے بھی ہڑتال میں بھرپور ساتھ دیا۔ اسکول، جامعات اور دیگر پبلک ادارے بند رہے۔ناقدین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہناتھا کہ یہودی قومیت کا قانون صہیونی ریاست کو نسل پرست بنانے کی طرف ایک نئی پیش رفت ثابت ہوگا اور اس قانون پر عمل داری سے اسرائیل میں آباد غیر یہودی اقوام کے بنیادی حقوق پامال کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔تاہم اسرائیلی حکومت کا موقف ہے کہ وہ موجودہ اسرائیلی تشخص کو بحال کرنے کے لیے اس قانون کی منظوری تک پہنچی۔ البتہ ناقدین اسے عرب اقلیت کے خلاف نسل پرستی اور جمہوری اقدار کی نفی کا قانون قرار دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…