واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ میں رواں سال غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن میں 9ہزار سے زائد بھارتی شہری گرفتار کر لئے گئے، امریکا میں غیر قانونی داخلے میں بھارتی شہریوں کی تعداد میں 3گنا اضافہ ہوا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونیوالے بھارتی باشندوں کی تعداد میں رواں سال 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔میکسیکو سے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونیوالے
بھارتی باشندوں کی تعداد میں رواں سال 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس 3162 بھارتی باشندوں کو میکسیکو سے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش پر امریکی حکام نے گرفتار کیا تھا، رواں سال یہ تعداد 9 ہزار سے زائد ہے۔ یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کا کہنا ہے کہ بھارتی باشندے میکسیکو پہنچ کر سرحد غیر قانونی طور پر عبور کرانے والے گروپس کو فی کس 25 تا 50 ہزار ڈالر دیتے ہیں۔