بدھ‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2026 

اہم یورپی ملک میں افغانیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع، بڑی تعداد میں افغان پناہ گزینوں کو ملک بدری کا پروانہ تھما دیاگیا

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018 |

کابل(آئی این پی)افغان حکام نے کہا ہے کہ جرمنی نے ایک اور افغان باشندوں کے گروپ کو ملک بدری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، ملک بدر کئے جانے والا گروپ بدھ کو افغانستان پہنچے گا، دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورت حال مین مہاجرین کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغان حکام کے مطابق جرمنی افغان مہاجرین کے ایک اور گروپ کو ان کے آبائی ملک افغانستان واپس بھیج رہا ہے۔

افغانستان میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر ناقدین کو ان مہاجرین کی زندگیوں کے حوالے سے خدشات ہیں۔بعض افغان حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جرمن خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ جرمنی بدر کیے جانے والے افغان مہاجرین کا اگلا گروپ بدھ کے روز دارالحکومت کابل پہنچے گا۔باویرین ریفیوجی کونسل کے مطابق ان پناہ گزینوں کو لے کر ایک فلائٹ منگل کے روز میونخ ایئر پورٹ سے کابل کے لیے پرواز کرے گی۔مسترد شدہ پناہ کی درخواستوں کے حامل پناہ گزینوں کو افغانستان واپس بھیجنے کا یہ عمل 2016 دسمبر میں شروع کیا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک 366 افغان تارکین وطن کو جرمنی بدر کیا جا چکا ہے۔طالبان کی جانب سے افغانستان بھر میں شدید ہوتے حملوں کے باعث یہ ملک بدریاں متنازعہ بنی ہوئی ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ کی بارہ تاریخ کو سترہ افغان مہاجرین کا ایک گروپ جرمنی سے کابل پہنچا تھا۔جرمنی سے پناہ گزینوں کو واپس بھیجے جانے کے معاملے پر اس عمل کے مخالفین سخت تنقید کرتے ہیں کیونکہ ان کی رائے میں افغانستان جہادی گروپ اسلامک اسٹیٹ اور طالبان کی جانب سے مسلسل کیے جانے والے حملوں کی زد میں ہے اور اس حوالے سے اب بھی ایک خطرناک ملک ہے۔اس تناظر میں گزشتہ کچھ عرصے میں افغان مہاجرین اور مہاجرین کے حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جرمنی میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے جاتے رہے ہیں۔ ان مظاہرین کا موقف ہے کہ افغانستان محفوظ علاقہ نہیں ہے لہذا وہاں مہاجرین کو واپس بھیجنا درست فیصلہ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…