اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی بیورو کریٹ نے تمام پاکستانیوں کے سر شرم سے جھکا دیے، کویتی میڈیا بھی اس معاملے پر بول پڑا، کویت کے ایک معروف اخبار نے پاکستان کے چور بیورو کریٹ ضرار حیدر کی خبر شائع کی اور اس خبر کے ساتھ ساتھ پرس چوری کرتے ہوئے اس کی تصاویر بھی چھاپی گئیں، بیورو کریٹ کے اس عمل نے تمام پاکستانیوں کو دنیا میں رسوا کرکے رکھ دیا ہے، واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے کویتی وفد
کے رکن کا بٹوہ چوری کرنے والے گریڈ 20 کے افسر ضرار حیدر کو معطل کر دیا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ضرار حیدر کی معطلی کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا تھا۔ بیورو کریٹ ضرار حیدر کے خلاف سول سروس ایکٹ 1973کے تحت کارروائی کا حکم دیا گیا۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے ضرار حیدر کو معطل کردیا ہے، اس کے علاوہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو باضابطہ تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔