جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد کا کویت میں والہانہ استقبال، کویتی قیادت سے ملاقاتیں

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے ۔ کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کویتی ولی عہد الشیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہزادہ محمد بن سلمان اور ان کے ساتھ آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا۔عرب ٹی وی کیے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کویت کا یہ دورہ

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت اور امیر کویت شیخ صباح کی دعوت پر کررہے ہیں۔ وہ میزبان امیر کے علاوہ کویت کے دوسرے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔امیر کویت سے ملاقات کے دوران شہزادہ محمد بن سلمان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے، مشترکہ مسائل، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے حوالے سے ہم آہنگی پیدا کرنے اور علاقائی مسائل کے حل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کے عزم کا اظہار کیا گیا۔کویتی قیادت سے ملاقات کے بعد سعودی ولی عہد واپس روانہ ہوگئے۔ انہوں نے امیر کویت کو ایک برقی پیغام بھی بھیجا ہے جس میں ان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی اہمیت اور ان کی طرف سے ملاقات میں شاندان استقبال پران کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ سعودی ولی عہد نے کویت کی مزید ترقی، استحکام اور خوش حالی کی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…