ممبئی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیا جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ترجمان مدھو چون کے خلاف پولیس نے 57 سالہ خاتون کا ریپ کرنے اور شادی کا جھانسہ دینے کا مقدمہ درج کرلیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق 69 سالہ مدھو چون کے خلاف چپلن تھانے میں ممبئی ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے مدھو چون کے خلاف چند مہینے قبل شکایت درج کرائی
تھی کہ اس نے شادی کا وعدہ کرکے جنسی تعلقات قائم کیے ۔خاتون نے الزام لگایا کہ مدھو چون انہیں 2002 سے جنسی استحصال کر رہا تھا تاہم پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔خاتون نے پولیس میں اس حوالے سے دوبارہ شکایت درج کرائی تھی جس پر بھی کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی تو انہوں نے مقامی عدالت اور پھر ممبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ممبئی ہائی کورٹ نے خاتون کی درخواست پر پولیس کو فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔