لندن (آئی این پی )طالبان لیڈر نے دعوی کیا ہے کہ ہمارے نمائندوں نے افغان حکام سے سعودی عرب میں ملاقات کی ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں طالبان لیڈر کے حوالے سے دعوی کیا کہ طالبان نمائندوں نے رواں ہفتے سعودی عرب میں افغان حکومت سے ملاقات کی ۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی انتخابات سیقبل سیکورٹی صورتحال،قیدیوں کی رہائی پربات چیت ہوئی۔افغان حکام نے پرامن
انتخابات میں مدد کیلئے درخواست کی ہے،افغان حکام کا وفد قیدیوں کی رہائی کے معاملے پررضامند ہوگیا۔افغان طالبان نے دعوی کیا کہ کچھ قیدیوں پر چھوٹے الزامات تھے وہ رہا بھی ہوچکے ہیں ۔میڈیار پورٹس کے مطابق افغان صدارتی دفتر ، امریکی محکمہ خارجہ نے طالبان لیڈر کے دعوی پر ردعمل سے گریز کیا ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے مرکزی ترجمان ذبیح اللہ مجاہدسے بھی ردعمل نہیں ملا۔