بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

افغانستان کے مسئلے کا مستقل حل ، پاکستان نے امریکہ کو بڑی پیشکش کردی

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کیساتھ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کا خواہاں اور پر امن و مستحکم افغانستان دیکھناچاہتا ہے۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے یہ بات جنوبی و وسطی ایشیا کیلئے امریکہ کی

پرنسپل معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ان سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان پر امن اور مستحکم افغانستان دیکھنا چاہتا ہے، افغان حکومت کیساتھ رابطوں کیلئے پاکستان کے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے افغانستان میں جامع سیاسی مصالحتی عمل سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے افغانستان میں حکومتی کنٹرول سے باہر علاقوں کے بارے میں پاکستان کی تشویش سے بھی آگاہ کیا جو دہشت گرد گروپ خطے میں دہشت گرد حملوں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ سیکرٹری خارجہ نے پاک افغان سرحد کو محفوظ بنانے کی غرض سے پاکستان کے اقدامات اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا۔معاون وزیر خارجہ ایلس ویلس نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی نئی حکومت کیساتھ کام کا خواہاں ہے جبکہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کی حمایت ضروری ہے۔  سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کیساتھ باہمی احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات کا خواہاں اور پر امن و مستحکم افغانستان دیکھناچاہتا ہے۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے یہ بات جنوبی و وسطی ایشیا کیلئے امریکہ کی پرنسپل معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…