ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

شام کے حوالے سے گروپ سات کے ممالک کا آئین اور انتخابات کا مطالبہ

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک)شام کے حوالے سے گروپ سات کے ممالک (جرمنی، سعودی عرب، مصر، امریکا، فرانس، اردن اور برطانیہ) نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن ڈی میستورا پر زور دیا ہے کہ شام کی آئین ساز کمیٹی کا اجلاس جلد از جلد منعقد کیا جائے تا کہ ملک میں آزادانہ اور شفّاف انتخابات کرائے جا سکیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک میں گروپ کے ممالک کے

وزراء خارجہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے بعد وزراء نے کہا کہ ڈی میستورا کی جانب سے 31 اکتوبر تک ایک رپورٹ پیش کی جانی چاہیے جس میں وہ اپنی پیش رفت کو بیان کریں۔ وزرا کے مطابق ان انتخابات میں تمام شامیوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔ ان میں وہ لاکھوں پناہ گزین بھی شامل ہیں جو 2011ء میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے ملک سے فرار ہو گئے۔گروپ سات کے وزراء خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں زور دے کر کہا کہ اس جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں ہے ، لہذا صرف سیاسی حل کا راستہ باقی رہ جاتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو لوگ فوجی حل کے لیے کوشاں ہیں وہ صرف خطرناک جارحیت میں اضافے کے سوا کسی چیز میں کامیاب نہیں ہوں گے اور یہ آگ پورے خطّے اور اس کے بیرون کو بھڑکا دے گی۔دوسری جانب اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر میشیل بیشلے نے ایک بیان میں مطالبہ کیا کہ شام میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…