تہران(انٹرنیشنل ڈیسک )ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب سے وابستہ ایک خبررساں ایجنسی نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میزائل حملے کی دھمکی آمیز ویڈیو اپنی ویب سائٹ سے حذف کر دی ۔ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو جاری کی تھی اور اس میں سعودی دارالحکومت
الریاض اور متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی پر میزائل حملے کی دھمکی دی گئی تھی۔اس ویڈیو میں پاسدارا ن انقلاب کے بیلسٹک میزائلوں کے تجربات کی فائل فوٹیج بھی شامل تھی۔اس میں ایرا ن کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اپریل کی ایک تقریر کا کلپ بھی شامل تھا۔اس میں انھیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا تھا کہ اب مار کر بھاگ جانے کا دور لد چکا اور یہ کہ بھاری سزا دی جائے گی۔