پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

بھارتی ائیر فورس کے وائس چیف ائیر مارشل نے خود کو گولی مار لی

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)بھارتی ائیر فورس کے وائس چیف ائیر مارشل نے خود کو گولی مار لی، سریش دیو نے غلطی سے خود کو گولی ماری، انکی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی افواج کی پسماندہ حالت ایک لمبے عرصے سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔نامساعد حالات کے باعث بھارتی فوجی یا تو نوکریاں چھوڑ رہے ہیں یا وہ خود کشی کرکے اپنی ہی زندگی کی ڈور کاٹ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال درجنوں بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی تھی،تاہم گزشتہ روز بھارتی ائیر فورس کے وائس چیف

ائیر مارشل سریش دیو نے بھی خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا ۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وائس چیف ائیر مارشل سریش دیو نے غلطی سے خود کو گولی ماری اور اس کے بعد انہیں زخمی حالت میں دارالحکومت نئی دہلی میں موجود اسپتال پہنچا دیا گیا۔اسپتال میں انکی سرجری کی گئی اور اب ڈاکٹرز کے مطابق انکی حالت پہلے سے بہتر ہے اور خطرے سے باہر ہے۔ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔امید ظاہر کی جارہی ہے کہ وائس چیف ائیر مارشل سریش دیو جلد صحت یاب ہو سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…