پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

ٹرمپ کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا،کینیڈین وزیراعظم کیساتھ ملاقات سے انکارجھوٹ نکلا

datetime 27  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا، کہتے ہیں کہ انہوں نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملنے سے انکار کر دیا، جبکہ ٹروڈو کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملاقات کی درخواست کی ہی کب تھی؟غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے چین پر امریکی مڈٹرم الیکشن میں مداخلت کے الزامات لگائے جبکہ شمالی کوریا کو غیر جوہری

بنانے کے لیے ٹائم لائن دینے سے انکار کر دیا ۔نیویارک میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو سے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ملنے سے انکار کر دیا، کیونکہ وہ امریکا کے ساتھ بری طرح پیش آ رہے ہیں۔جسٹن ٹروڈو کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ٹرمپ کے ساتھ ون ا?ن ون ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی۔ٹرمپ نے شیخی بگھارتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ان کے صدر بننے کی وجہ سے شمالی کوریا سے جنگ کا خطرہ ٹل گیا، انہوں نے شمالی کوریا کو غیر جوہری بنانے کے لیے کوئی ڈیڈ لائن دینے سے بھی انکار کردیا، کہا کہ اس کام میں 5ماہ لگیں، 2سال، 3یا 5سال کوئی فرق نہیں پڑتا۔چین پر امریکا کے مڈ ٹرم انتخابات میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چین ٹرمپ کی جیت نہیں چاہتا کیونکہ انہوں نے چین کو تجارت پر چیلنج کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…