اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج کل کے دور میں لڑکیاں بھی لڑکوں سے کم نہیں اور زندگی کے ہر شعبے اور میدان میں برابری کرتی نظر آتی ہیں مگر عرب ممالک میں خواتین کی مردوں کی برابری کو اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے اور ایسے میں اگر ذکر ہو عرب ممالک کے حکمران خاندانوں کا جہاں خواتین کو ہر طرح کی سہولیات میسر ہیں تاہم وہ نہ تو کوئی پیشہ اختیار کر سکتی ہیں اور نہ ہی کسی سپورٹ یا شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہو سکتی ہیں ایسے میں دبئی کے
حکمران خاندان سے تعلق رکھنی والی شہزادی شیخا موزا بنت مروان بن محمد بن حشر المکتون ہیں جو کہ کسی بھی ملک کے حکمران خاندان میں پہلی کمرشل پائلٹ ہیں۔ شیخا موزا بنت مروان بن محمد بن حشر المکتون کا تعلق دبئی کے شاہی خاندان سے ہے اور ان کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ جہاز اڑاتے ہوئے سپیکر پر طیارے کے مسافروں سے مخاطب ہیں۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا سکتاہے کہ وہ مسافروں کو آگاہی فراہم کر رہی ہیں۔