بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانی تاجر پر دبئی میں قسمت کی دیوی مہربان!نعمان عارف کی آن لائن ٹکٹ خرید کر زندگی میں پہلی مرتبہ قسمت آزمائی ،جانتے ہیں کتنے کروڑ کی انعامی رقم جیت لی ؟

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی( آن لائن ) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی تاجر نے دبئی ڈیوٹی فری کے لکی ڈرا میں 10 لاکھ امریکی ڈالرکی انعامی رقم جیت لی جو پاکستانی کرنسی میں 12 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تاجرنعمان عارف نے اپنی زندگی میں پہلی مرتبہ قسمت آزمانے کا فیصلہ کرتے ہوئے دبئی کے مشہور لکی ڈرا کا ایک آن لائن ٹکٹ خریدا اور قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوگئی۔نعمان عارف کا ٹکٹ نمبر 0241 تھا اور منگل کے روز

اس کی قرعہ اندازی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی، 32 سالہ نعمان بائک لیزنگ کمپنی کے مالک ہیں اور انعامی رقم جیتنے پر بہت خوش ہیں۔اس موقع پر نعمان عارف کا کہنا تھا کہ وہ ڈیوٹی فری کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی بدولت زندگی میں یہ خوشیوں سے بھرا دن آیا جب کہ اب وہ لاکھوں ڈالرز کے مالک بن گئے ہیں۔واضح رہے کہ دبئی ڈیوٹی فری لکی ڈرا کا آغاز 1999 میں کیا گیا تھا جس میں انعام کی رقم بتدریج بڑھائی جاتی رہی اور نعمان عارف یہ انعام جیتنے والے سولہویں پاکستانی ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…