نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک )اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ یمن میں جاری بحران حوثی باغیوں کا پیدا کردہ ہے۔ حوثی ایران کے اشاروں پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے اور یمنی عوام کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
اقوام متحدہ کے ایک اجلاس سے خطاب میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ یمن میں بحران کے ذمہ دار حوثی باغی ہیں۔ یہ ایک مٹھی بھرگروپ ہے جنہوں غیرملکی مدد کے ذریعے آئینی حکومت کا تختہ الٹ کرقوم کے اجتماعی فیصلے اور عالمی ضمیر کی توہین کی۔