جنیوا(انٹرنیشنل ڈیسک)قطر کے بڑے قبائل میں سے ایک آل غفران کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے صدر دفاتر کے باہر تمیم رجیم کی چیرہ دستیوں کی مذمت کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اس قبیلے کے ارکان کی شہریت کی تنسیخ ، انھیں دربدر کرنے اور تشدد کا نشانہ بنا نے پر تمیم رجیم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق قبیلے نے عالمی برادری سے قطری امیر شیخ تمیم کی قیادت میں رجیم کے خلاف فیصلہ کن موقف اختیار کرنے
کا مطالبہ کیا ۔اس قبیلے کا کہناتھاکہ اس نظام نے اس کے ارکان کو ملک سے بے دخل کرکے متعدد بین الاقوامی کنونشنوں اور معاہدوں کی خلاف ورزی کی ۔آل غفران کا وفد انسانی حقوق کونسل کے انتالیسویں اجلاس کے موقع پر احتجاج کے لیے سوئس شہر پہنچا ۔ وفد نے دوروز قبل اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو ایک عرض داشت بھی پیش کی تھی اور اس میں اپنے قبیلے کے خلاف قطری حکام کے ناروا امتیازی سلوک اور چیرہ دستیوں کو بند کرانے کا مطالبہ کیا تھا ۔