نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے ملکی تیار کردہ گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، وزیر دفاع نے بھارتی فوج اور متعلقہ انڈسٹری کو مبارکباد پیش کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں تیار کردہ مین پورٹیبل اینٹی ٹینک گائڈیڈمیزائل (ایم پی اے ٹی جی ایم)کا اتوار کو احمد نگر علاقے سے پہلی مرتبہ کامیاب تجربہ
کیا گیا۔ فوجی افسر نے بتایا کہ اس مشن کی تمام ضروری کارروائیاں پوری کرنے کے مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ وزیر دفاع نرمل سیتا رمن نے ڈی آر ڈی او کی ٹیم،ہندوستانی فوج اور اس سے متعلق انڈسٹری کی دنیا کو ایم پی اے ٹی جی ایم کی اس دوہری کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔